پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرکی بیٹی کا اعزاز ، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی

بدھ 8 مئی 2024 11:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی صاحبزادی نے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر فہیم کی بیٹی علیزہ فہیم مقابلے کے امتحان میں پاکستان بھر میں دسویں پوزیشن حاصل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر فائز ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے بیٹی کی شاندار کامیابی پر سب انسپکٹر فہیم اکبر کو مبارک باد دی ہے اور بیٹی کو بہترین تعلیم دلوا کر اعلی امتحان میں کامیابی سے ہمکنار کرنے پر سی سی ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے سب انسپکٹر فہیم اکبر سے ملاقات میں بیٹی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے علیزہ فہیم کی تعلیم پر آئے تمام اخراجات ذاتی طور پر پر برداشت کرنے کا عندیہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں