لاہور کی طالبہ شہر بانو تجمل حسین کا منفرد اعزاز

یونیورسٹی آف لندن میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنیوالی بین الاقوامی طالبعلم بن گئی

پیر 20 اگست 2018 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ شہر بانو تجمل حسین یونیورسٹی آف لندن میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی بین الاقوامی طالب علم بن گئی۔ شہربانو نے اسٹینڈرڈ انٹری ایل ایل بی اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے 50ہزار طلبہ میں یہ منفرد مقام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہربانو تجمل حسین ملک نے بتایا کہ وہ لاہور کے ایک ادارے میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو یونیورسٹی آف لندن سے منسلک ہے۔انہوں نے اس سال گریجویشن پروگرام میں 180 ملکوں کے 50 ہزار طلبہ میں نمایاں نمبر حاصل کیے۔ شہربانو نے جن مضامین میں نمایاں نمبرز لیے، ان میں لیگل تھیوری، پبلک انٹرنیشنل لا، یورپی یونین لا، ٹورٹ لا اور اسلامک لا شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں