انٹرمیڈیٹ طلبا کی امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئےشکایات پورٹل متعارف

پیر 22 اپریل 2024 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) انٹرمیڈیٹ طلبا و طالبات کے امتحانات سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور شکایات کے اندراج کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بی آئی ایس ای ایگزامینیشن کمپلینٹس پورٹل متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق امتحانات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں طلبا و طالبات اور والدین https://complaints.bise.punjab.gov.pk/ پر آن لائن شکایات فارم فل کر کے باآسانی اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں،جس کے بعد شکایت کو متعلقہ بورڈ کو بھیج دیا جائے گا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آن لائن پورٹل کے علاوہ شکایت کنندگان ہیلپ لائن 2020-11-111-042 پر صبح 8 سے رات8 بجے تک براہِ راست کال کرکے بھی شکایات درج کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبا و طالبات کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پنجاب بھر کے امتحانی مراکز میں شکایات کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں