پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ اور کمیٹی برائے آگاہی انسداد مذہبی منافرت کے زیر اہتمام قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر خصوصی سیمینار (کل )جمعرات کوشیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ اور ڈائریکٹر کو آرڈینیشن پی ایچ ای سی ڈاکٹر رانا تنویر قاسم موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں