پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دو نامور مصنفین ڈاکٹر محمد احسن رانا اور پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے اپنی خوبصورت تخلیقات پیش کیں۔

(جاری ہے)

لمز سوشل پالیسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن رانا نے گفتگو کرتے ہوئے فلاحی سرمایہ داری اور پاکستان کی معیشت اور معاشرے پر اس کے اثرات پر بات چیت کی۔

انسٹیٹیوٹ آف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے اپنی کتاب نوآبادیات، جدیدیت اور اردو ادب پیش کی۔انہوں نے جدید اردو ادب کی رفتار کو تشکیل دینے میں نوآبادیاتی جدیدیت کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔چیف لائبریرین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے مصنفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مہارتوں کے اشتراک سے حاضرین کے تعلیمی تجربے کو تقویت بخشی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں