نواز شریف کی ریلی، تاجروں کو ایک ارب کا نقصان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 اگست 2017 10:23

نواز شریف کی ریلی، تاجروں کو ایک ارب کا نقصان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2017ء) :سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کے مشن جی ٹی رود کے باعث دو دنوں میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو ایک ارب پانچ کروڑ سات لاکھ کا نقصان ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور آتے تک جی ٹی روڈ اور ارد گرد کے علاقوں میں آنے والی 125منڈیاں متاثر ہوئیں۔جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث لاہور کے باہر سے آنے والے پھل اور سبزیاں بھی پاکستان کی سب سے بڑی منڈی لاہور نا پہنچ سکیں۔اس ساری صورتحال کے باعث اب تک ایک ارب پانچ کروڑ سات لاکھ کا نقصان ہو چکا ہے۔تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔چودہ اگست کے بعد مسلم لیگ ن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں