داعش کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ریلی پرخودکش حملے کا خطرہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 اگست 2017 11:42

داعش کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ریلی پرخودکش حملے کا خطرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2017ء) :حساس ادارے نےآگاہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ریلی کےدوران کالعدم تنظیم داعش کی طرف سے داہشت گردی کی واردات ہو سکتی ہے ، حملہ خود کش یا فزائی ہو سکتا ہے ۔حساس ادارے نے چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کو تحریری طور پر اگاہ کر دیا ہے ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر ریلی وجلسہ منسوخ نہیں ہو سکتا تو تمام روٹ اور عوامی اجتماعات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئیے جائیں ،۔تفصیلات کے مطابق مراسلہ نمبرU.O.NO.1586.89 میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلمان اور سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجابامداد اللہ بو سال کو آگاہ کر گیادیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق کہ داعش سابق وزیر اعظم کی ریلی پر خود کش حملہ کر سکتی ہے ، اس ریلی و جلسہ کو یا تو منسوخ کیا جائے اور اگر منسوخ نہیں کیا جا سکتا ہے تو روٹ اور دیگر مقامات پر تو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس مراسلہ کے بعد سابق وزیراعظم کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ، جہلم کے مقام پر ان کے خطاب کے دوران کمانڈوز کی بھاری نفر ی نے انہیں چاروں طرف سے گھیرے رکھا تھا، جبکہ روٹ کے دوران بھی ان کی گاڑیوں کو پولیس کمانڈوز کی جانب سے سخت پہرے میں لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حفاظتی خطرات کے حوالے سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں