ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجر برادری کیلئے سنہرا اور آخری موقع ہے، تاجروں کو عزت دئیے بغیر محاصل وصولی کا جواز نہیںبنتا،چیئرمین ایف بی آر
پیر 25 جون 2018 18:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسال میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کا مسئلہ ختم ہوجائے گا، وسائل کی قلت کے سبب انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈز اکٹھے ادا کرنا ممکن نہیں مگر صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کافی چیزوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ، ان اشیاء کی درآمدات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو ملک میں تیار ہورہی ہیں تاکہ مقامی صنعتوں کو تحفظ ملے۔ انہوں نے کہا کہ باربار آڈٹ نے تاجروں کو پریشان کررکھا تھا، اب تین سال میں صرف ایک ہی آڈٹ ہوگا جس سے اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اثاثہ جات کو ظاہر کرکے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں کے ساتھ ایف بی آر بھرپور تعاون کررہا ہے، اس سے حکومت اور کاروباری برادری دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی آرسی کے لیے لسٹ ایف بی آر مرتب کرے گاجبکہ نمائندہ تاجر منتخب کریں گے، کمیٹی کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء اچھا قدم ہے جس کے تحت دو سے پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثہ جات ظاہر کیے جاسکتے ہیں، اس سکیم میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اٴْن اشیاء اور خام مال وغیرہ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے جو مقامی سطح پر دستیاب نہیںتاکہ صنعتوں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، مینوفیکچررز اور کمرشل امپورٹرز کے لیے سیلز ٹیکس کے مختلف ریٹس ہیںجو ابہامات پیدا کررہے ہیں، سب کے لیے سیلز ٹیکس کا ایک ہی ریٹ ہونا چاہیے، مزید برآں صوبائی اور وفاقی ٹیکسوں میں ہم آہنگی لاکر دوہرے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی تعداد و شرح کم کرکے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جاسکتی ہے، لاہور چیمبر بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی سخت مخالفت اور اسکی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ کاروباری برادری کی مشکلات کم کرنے کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈز جلد ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ویلیوایشن کا احاطہ کرنے کے لیے اجلاس لاہور میں منعقد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات حل کرنے کے لیے متبادل مکینزم کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
8 مئی بدھ کو ہلال کی رویت ممکن نہیں،یکم ذی القعدہ جمعتہ المبارک 10مئی کو ہو گی،خالد اعجاز مفتی
ض*امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
eموبائل پولیس خدمت مرکز/ سہولیات کی فراہمی پر گامزن
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
ممتاز شاعرہ فرح اقبال کے تیسرے شعری مجموعے "عجیب سی چپ "کی تقریب رونمائی کا انعقاد
محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سخی سرور چیک پوسٹ پر بلوچستان رکھنی سے سمگل کی گئیں نایاب کونجوں کی بہت بڑی ..
گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1194ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1324زخمی
کیو آر کوڈ فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہری لائسنس سروسز حاصل کرنے پر اپنی آرا، تجاویز و شکایات سے آگاہ ..
طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کا نظریہ پاکستان کے آگہی پروگرام کے تحت مطالعاتی دورہ
امریکہ اور اسرائیل جنگ ہار چکے، فلسطین جیت گیا،مشتاق احمد
امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر کسانوں کے مطالبات کے حق کے لیے احتجاجی کیمپ کا دوسرا دن
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹان آفس کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک