ووٹرز اصل شناختی ہمراہ لائیں ،

زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی کارآمد ہوگا‘ الیکشن کمیشن موبائل فون ، کیمرہ پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہو گی ‘ ضابطہ اخلاق

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:55

ووٹرز اصل شناختی ہمراہ لائیں ،
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے کل اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق ووٹرز سے کہا گیا سے کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن اور حلقہ کی معلومات کیلئے 8300 پر شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔پولنک اسٹیشن پر بزرگ شہری، حاملہ خواتین،معذور افراد اور خواجہ سرا ئوںکو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وٹ ڈالنے لیے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پربھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔ووٹرز کیمرہ ،موبائل فون یا اس طرح کی دوسری کوئی ڈیوائس پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں لے جاسکیں گے جبکہ خواتین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا پرس ہمراہ نہ لائیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے درخواست کی ہے کہ سکیورٹی اور پولنگ عملے سے تعاون کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں