پنجاب یونیورسٹی اور جرمن ادارہ کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے خلاف ورکشاپ

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز اور جرمن سوسائٹی فار انٹرنیشنل کو آپریشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں صنفی تشدد کے سدباب اور انصاف تک خواتین اور بچوں کی رسائی پر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف روہمپٹن کی پروفیسر عائشہ کے گل نے ورکشاپ کے شرکا کو گھریلو تشدد اور صنفی تشدد کی دیگر اقسام سے متعلق واقعات سے نمٹنے کے لئے آگاہی پیدا کی۔

ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے پبلک ہیلتھ، انسانی حقوق اور صنفی تشد کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی لیکچر دئیے جبکہ پنجاب یونیورسٹی جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر رعنا ملک اور سویم سعادت موسوی و دیگر تعلیمی ماہرین نے بھی مختلف موضوعات پر شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر آسٹرڈ بوش نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں