ممتاز عالم دین مولانا قاری فضل الٰہی لاہور میںانتقال کر گئے

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ملک کے ممتاز عالم دین مولانا قاری فضل الٰہی لاہور میںانتقال کر گئے ، ان کی عمر 80برس تھی۔مرحوم معروف عالم دین مولانا مجیب الرحمن انقلابی کے والد اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق سینئر استاد تھے ۔

(جاری ہے)

مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبیدمولانا اجود عبید ،مولانا فضل الرحمن، مولانا حامد الحق حقانی،لیاقت بلوچ، مولانا عبدالرئوف فاروقی، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ اور دیگر نے مولانا قاری فضل الٰہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی تمام زندگی درس و تدریس ، دین کی اشاعت اور اسلام کی خدمت میں گزری ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں