ممکنہ سیلابی خطرات ،صوبائی وزیر قدرتی آفات (آج) وئیر ہاؤس کا دورہ کریں گے

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پنجاب میں ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات کو قبل از وقت مکمل کیا جا رہا ہے اور صوبائی محکمہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اس سلسلے میں ضروری امور کو حتمی شکل دی جار ہی ہے ،صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود آج بروز ( جمعرات ) کو دن1بجے جلو میں واقع پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب سے بچاؤ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موجودضروری ساز و سامان کا جائزہ لیں گے ،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے او ر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں