عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں‘ عثمان ڈار

اصلاحات کے لئے کام جاری ہے اور اس کے نفاذ سے مثبت تبدیلی آئے گی ‘ معاون خصوصی

بدھ 22 مئی 2019 20:38

عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں‘ عثمان ڈار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پولیس کے تحقیقاتی نظام پر اعتماد پیدا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات کے لئے کام جاری ہے اور اس کے نفاذ سے مثبت تبدیلی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں