پی پی کا طاہر القادری سے مذاکرات کا فیصلہ، رحمان ملک ملاقات کرینگے

جمعہ 4 جنوری 2013 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4جنوری2013ء) پیپلز پارٹی نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ 48 گھنٹے میں صدر زرداری کی ہدایت پر رحمان ملک طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

دنیا نیوز کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا ٹاسک دیا ہے کہ وہ طاہر القادری سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں لانگ مارچ کی کال واپس لینے پر قائل کریں ۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے لندن میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں طاہر القادری کی حمایت ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن الطاف حسین نے انہیں کہا تھا کہ لانگ مارچ روکنا ہے تو وہ طاہر القادری کے پاس جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں