مخیرحضرات ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کے تدارک کیلئے حکومت کاساتھ دیں‘ وزیر صحت پنجاب

پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پورے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات اورمکمل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہاہے (ن) لیگی کرپٹ حکومت نے ایک سواکتیس منصوبہ جات ادھورے چھوڑ کرعوام کے اربوں روپوں کوچونالگایا‘ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں تین روزہ ہیپاٹائٹس بی اورسی کے مفت کیمپ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، لیب پی کے کے نمائندگان اورسکریننگ کروانے آئے اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے ہیپاٹائٹس بی اور سی فری سکریننگ کیمپ کادورہ کرکے سکریننگ کیلئے آئے ہوئے افرادکوکیمپس کی افادیت بتائی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فری سکریننگ کیمپ کے افتتاح کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دس فیصدافرادمیں ہیپاٹائٹس کامرض پایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ہیپاٹائٹس کے مرض پرقابوپاناانتہائی ضروری ہوچکاہے۔

ہیپاٹائٹس کی بیماری سب سے پہلے انسان کے جگرپراثراندازہوتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس بی اورسی بارے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مخیرحضرات ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کے تدارک کیلئے حکومت کاساتھ دیں۔ حکومت ماں اوربچے کی صحت کومحفوظ بنانے کے حوالہ سے مؤثراقدامات اٹھارہی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اورسی کے حوالہ سے مفت سکریننگ کیمپس اگلے تین دن مسلسل اہل علاقہ کی مفت سکریننگ سے علاج معالجہ تک کی سہولت فراہم کریںگے۔

پاکستان کوہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری سے پاک کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔ہیپاٹائٹس ناقص سرنج اورحجام کے ناقص اوزار وغیرہ کے استعمال سے پھیلتاہے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پورے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات اورمکمل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہاہے۔ ہیپاٹائٹس مفت سکریننگ کیمپس کے ذریعے آنے والے افرادکومرض بارے آگاہی اورسکریننگ کی افادیت بتائی جارہی ہے۔

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلف کیلئے چالیس کروڑروپے کامنصوبہ لارہے ہیں۔ ایکسپائرہونے والی ادویات کے ذمہ داران کاتعین کرنے کیلئے باقاعدہ تحقیقات کاحکم دے دیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب بھرکیلئے 31 ارب روپے کی ادویات خریدی گئیں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی سابق حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ صوبہ بھرمیں پچپن ہزارحجام کورجسٹرڈکرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگی کرپٹ حکومت نے ایک سواکتیس منصوبہ جات ادھورے چھوڑ کرعوام کے اربوں روپوں کوچونالگایا۔ ہماری حکومت عوام کے پیسوں کی امین ہونے کے ناطے ساراپیسہ عوام پرخرچ کرے گی۔ شریف برادران نے پنجاب کے دیہی علاقوں کاجان بوجھ کرستیاناس کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں