ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑکوں کی بحالی کے لئی58کروڑ روپے لاگت کی سکیموں کی منظوری دے دی

اتوار 21 جولائی 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہر کے مختلف علاقوںمیں واقع اہم سڑکوں کی مرمت وبحالی‘ پیچ ورک ‘اسفالٹ کی تہہ بچھانے‘کرب سٹون پینٹنگ اوران سڑکوں کی بہتری کے لئی58کروڑ روپے کی سکیموں کی منظوری دے دی ہے ۔

اس کام کے لئے ایسی سڑکوں کو ترجیح دی گئی ہے جہاں ٹریفک کی آمد ورفت دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی بہتر بنایاجائے گا اورٹھوکر نیاز بیگ جنکشن پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور علاقے کی بہتری و بحالی کے لئے پرائیویٹ سپانسرز کا تعاون حاصل کیاجائے گا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیا‘غیر قانونی تعمیرات‘تجاوزات ‘غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری املا ک سے غیر قانونی قبضہ ‘ناجائزتعمیرات ‘بلااجازت کمرشل سرگرمیاں اور غیر منظور شدہ رہائشی سکیموں 15دن کے اندر اندر از خود ختم کر دیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں