اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 20 اگست 2019 14:31

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( بدھ) صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائپرز تعینا ت ہوں گے۔

اجلاس میں پہلے روز ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔حکومت کی جانب سے پنجاب آب پاک اتھارٹی ( ترمیمی ) آرڈیننس 2019 کو بھی ایجنڈے میں شامل رکھا گیا ہے جبکہ کشمیر ایشو، امن و امان کی صورتحال اور پرائس کنٹرول کے حوالے عام بحث بھی ایجنڈے میں شاملہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں