نیب لاہور کے باہر ایڈن ہائوسنگ سکیم مالکان کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے 90 متاثرین کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 24 اگست 2019 23:52

نیب لاہور کے باہر ایڈن ہائوسنگ سکیم مالکان کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے 90 متاثرین کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور کے باہر ایڈن ہائوسنگ سکیم مالکان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 90 متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ اے ایس آئی وارث کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ پانچ نامزد جبکہ 85 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔۔ایڈن ہائوسنگ سکیم کے متاثرین نے دو روز قبل نیب دفتر کے باہر احتجاج کیا تھا۔مظاہرین نے نیب حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔مقدمہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، بلوا کرنے اور ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ متاثرین نے وزیراعظم عمران خان سے صورتحال کا نوٹس لینے اورمقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں