وزیر ہائوسنگ محمود الرشید،صمصام بخاری نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز چادر پوشی سے کیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 976واں سالانہ عرس مبارک کا آغازچادر پوشی سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عرس مبارک ی تقریب میں وزیر ہائوسنگ محمود الرشید،صمصام بخاری،چئیرمین کمیٹی نذیر چوہان،ڈ ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکندر ذوالقرنین و دیگر اوقاف افسران نے شرکت کی۔ تمام حاضرین نے ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔ بعد ازاں وزیر ہائوسنگ محمود الرشید نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری کی کتاب دارالسالکین کی رونمائی بھی کی۔حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں