صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی زیرصدارت خواتین کے تحفظ بارے اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین کے تحفظ اور بحالی کے لیے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت نے اجلاس کی صدارت کی۔ اے آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اقبال حسین، ڈائریکٹر جنرل ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید اور محکمہ کی ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 پرعملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے اس حوالے سے بہترین حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا اورکہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ویمن پروٹیکشن آفیسرز کی ٹریننگ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تشدد کا شکار خواتین کے لیے مخصوص ہیلپ لائن نمبر متعارف کروانے جا رہے ہیں،تحصیل لیول پر ویمن پروٹیکشن سینٹرز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح صوبہ کے تمام ویمن پولیس سٹیشنز ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ کی ویمن پروٹیکشن آفیسرز کے ساتھ مل کر خواتین کے تحفظ اور بحالی کے لیے کام کریں گے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز خواتین کو بااختیار اور محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب کی خواتین کو ہر طرح کے تشدد سے نجات دلوائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں