کمشنر لاہور کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ بارے اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، کے پی آئیز، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے اضلاع کو تمام شہری سہولیات اہداف کے حصول کیلئے پرفارمنس انڈیکٹرز پرفوکس کرنے کی ہدایت کردی۔ زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور میں صفائی کی ذمہ دار ایل ڈبلیو ایم سی ہے، اضلاع بھی ایل ڈبلیو ایم سی سے ساما (سروسز اینڈ ایسٹ مینجمنٹ ایگریمنٹ) ایگریمنٹ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے اضلاع ساما ایگریمنٹ کے ذریعے افرادی و مشینری وسائل ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے کرچکے ہیں۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اضلاع میں پتنگ بازی پابندی کی خلاف ورزی واقعات زیروسطح پر ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ پنجاب قیمت ایپ پر روٹی و نان قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا بروقت ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج بروزجمعرات کو ٹوٹل انسپیکشنز میں روٹی و نان قیمتوں کی 4 فیصد سے کم خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں