لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

جمعہ 22 نومبر 2019 21:30

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے، انہوں نے کہاکہ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جنہیں لیسکو کے صارفین کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے، مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا لیسکو کے صارفین کو اپنے متعلقہ سرکل میں آج بروز ہفتہ منعقد کی جانیوالی کھلی کچہریوں کے بارے پیشگی اطلاع بذریعہ میڈیا اور پینا فلیکسز دی جاتی ہے، کھلی کچہریوں میں متعلقہ سرکل کے ایس ای بذات خود موجود ہوتے اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بناتے ہیں، لیسکواعلامییکے مطابق آج23نومبربروزہفتہ داتا دربار ڈویژن(فردوس پارک نزد بھاٹی گیٹ سب ڈویژن) صبح10:30 بجے، شاہ پور ڈویژن(نیاز بیگ سب ڈویژن علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ) صبح10:30بجے، شالامار ڈویژن صبح 30:10 بجے، دیپالپور ڈویثرن صبح11بجے، کینٹ ڈویژن(صدرسب ڈویژن ) صبح11 بجے، فاروق آباد ڈویژ ن(صفدر آباد سب ڈویژن) صبح 11 بجے، پھول نگر ڈویژن صبح10:30 بجے اور بچیکی ڈویثرن(سید والا سب ڈویژن میں صبح10:30بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں