وزیر ریلوے شیخ رشید 13 دسمبر سے راولپنڈی ،لاہور ڈویژن کے ٹریک کی انسپکشن شروع کرینگے

پیر 9 دسمبر 2019 12:42

وزیر ریلوے شیخ رشید 13 دسمبر سے راولپنڈی ،لاہور ڈویژن کے ٹریک کی انسپکشن شروع کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 13 دسمبر سے راولپنڈی اور لاہور ڈویژن کے ٹریک کی انسپکشن شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے 13دسمبر کی صبح راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے ٹریک کی انسپکشن شروع کریں گے۔وزیر ریلوے گجر خاں ،جہلم،لالہ موسی، منڈی بہائوالدین ،ملک وال، سرگودھا، چنیوٹ، سانگلہ ہل،شیخوپورہ اور لاہور اسٹیشن پر ٹریک کا معائنہ کریں گے۔ریلوے کے افسران نے اس سلسلہ میں اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں