حکومت پنجاب کے دیہی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے‘یاسمین راشد

پنجاب کے دیہی علاقہ جات میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرکے لوگوں کوموذی بیماریوں سے بچایاجاسکتاہے‘صوبائی وزیر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:01

حکومت پنجاب کے دیہی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب جوہرٹاون میں قصورمواخات پروگرام کے تحت سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پردنیافاونڈیشن کے چیئرمین میاں عامرمحمود، چئیرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب، نویدکاشف، مجیب الرحمن شامی، سلمان غنی، ڈاکٹررسول بخش رئیس، اجمل جامی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔

دنیافاونڈیشن کے چیئرمین میاں عامرمحمودنے قصورمواخات پروگرام کی اہمیت، افادیت، اہداف اورکامیابیوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔دنیافاونڈیشن اوراخوت فاونڈیشن کی جانب سے قصورکے خاندانوں کیلئے تعلیمی، کاروباری اورصحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کے واقعات پرمبنی شارٹ موویزدیکھائی گئیں۔

(جاری ہے)

میاں عامرمحمود نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ہمارے ساتھ مل کرقصورکی عوام کیلئے رضاکارانہ طورپربے پناہ خدمات سرانجام دیں ہیں۔

عوام کی اس خدمت کوپورے پاکستان میں پھیلاناہے۔ میاں عامرمحمود نے بتایاکہ ڈاکٹریاسمین راشدنے دیہی علاقوں میں کئی خواتین کوبروقت علاج کی سہولت دے کرموت کے منہ سے بچایاہے۔ چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب نے فاونڈیشن کی خدمات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کے شاندارآگاہی سیمینارمیں شرکت کرکے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

دنیافاونڈیشن اوراخوت فاونڈیشن کوعوامی خدمت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت کاتصورلے کرہی اقتدارمیں آئی ہے۔ قصورمواخات پروگرام کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے دیہی علاقہ جات میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرکے لوگوں کوموذی بیماریوں سے بچایاجاسکتاہے۔

غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والوں کیلئے آسانیاں پیداکرنااورانکامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے خدمات سرانجام دیناعظیم عبادت ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ حکومت پنجاب کے دیہی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ ہمیں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پسے ہوئے طبقے کواٹھاکربہترزندگی دیناہوگی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ حکومت غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والوں کوصحت انصاف کارڈ کی صورت میں سات لاکھ بیس ہزارروپے کی صحت کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔ صحت اورتعلیم کے شعبہ جات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں