ْلوگوں میں پان، چھالیہ اورحقہ کے استعمال کوروکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے‘یاسمین راشد

پان، چھالیہ اورحقہ کے استعمال سے مسوڑوں (جنجیوائٹس) کی بیماریوں کاسامناکرناپڑتاہے‘صوبائی وزیر صحت

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈمیکسیلوفیشل سرجنزکے زیراہتمام انٹرنیشنل سمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل اورسمپوزیم کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے حاضرین کوسمپوزیم کی افادیت اورفوائدبارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے انٹرنیشنل سمپوزیم کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پرسمپوزیم کااہتمام کرنے پرانتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سمپوزیم کے ذریعے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینی چاہئیے۔پان، چھالیہ اورحقہ کے استعمال سے مسوڑوں (جنجیوائٹس) کی بیماریوں کاسامناکرناپڑتاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ لوگوں میں پان، چھالیہ اورحقہ کے استعمال کوروکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں