چین میں مقیم طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کل بریفنگ دی جائیگی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری اور ڈاکٹر ظفر مرزا افسران کے ہمراہ بریفنگ دیں گے

منگل 18 فروری 2020 11:58

چین میں مقیم طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کل بریفنگ دی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وفاقی حکومت کی جانب سے چین کے صوبے ووہان اور ہیبائی میں مقیم پاکستانی طلبہ کے والدین کو اعتما دمیں لینے کیلئے کل ( بدھ) کے روز بریفنگ دی جائے گی جس میں انہیں ان کے بچوں کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے وزارتوں کے سیکرٹریزاور دیگر افسران کے ہمراہ او پی ایف گرلز کالج اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہزار پاکستانی طلبہ چین میں لاک ڈائون سے متاثر ہوئے۔حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں فوکل پرسنز کی تعیناتی بھی کی گئی ہے اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کے لئے ڈی جی ویلفیئر اینڈ سروسز او پی ایف سید خالد علی شاہ(051-9214508،0321-5105544) اور ڈائریکٹر محمد ناصرسے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں