حکومت کا غذ کی کشتی میں بیٹھ کر کورونا سے لڑ رہی ہے‘ بلال سلیم قادری

کورونا وائر س سے نمٹنے اور غریبو ں کوامداد دینے کیلئے حکومت کو بیان بازی سے آ گے بڑھنا ہو گا

اتوار 5 اپریل 2020 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) سر براہ سنی تحریک علامہ محمد بلال سلیم قادری نے کہاہے کہ حکومت کا غذ کی کشتی میں بیٹھ کر کورونا سے لڑ رہی ہے،کورونا وائر س سے نمٹنے اور غریبو ں کوامداد دینے کیلئے حکومت کو بیان بازی سے آ گے بڑھنا ہو گا،حکومتی وزرا بند کمروں پریس کانفرنسز اور میٹنگز کرکے کرونا کا مقابلہ کرنے کی مہم جوئی تک محدود ہیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبد الر سو ل سے گفتگو کر تے ہو ئے کیااس مو قع پر مرکزی رہنما نا صر نقشبندی،سیکرٹر ی جنر ل سنی تحریک پنجاب محمدجواد حسن گل،مرکزی رہنما مفتی طاہر ذیشان ، علامہ پیر شیر محمد مجتبا ئی، مفتی شفاقت علی ہمد می، مو لانا سر فراز سیا لو ی و دیگر پار ٹی رہنما بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ دعوے،زبانی کلامی گفتگو اور فوٹو سیشن سے عالمی وائرس کا مقابلہ نہیں ہوسکتاو با ء کے کنٹرو ل کیلئے حکومت کی ساری تو جہ مسا جد بند کرنے تک محدو د کھا ئی دے رہی ہے جبکہ بازارو گلیو ں محلو ں میں لو گ آزادنہ اانداز میں گھوم پھر رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ دنیا جا نتی ہے کہ جب بھی مشکل وقت آ تا ہے تو انسا ن اللہ کے حضور حاضر ہو کر تو بہ استغفار کر تے ہیں تواللہ رب العز ت مشکل کو ٹا ل دیتے ہیں یہا ں الٹی گنگا بہہ رہی ہے کہ مسا جد کی تا لہ بندی کر کے لو گوں کو عباد ت کرنے سے محرو م کردیا گیاہے حکومت مساجد کو بند کرنے کی بجائے مسا جد کے دروازو ں پر سینی ٹائزر لگوا کر لو گو ں کونماز ادا کرنے کی اجا ز ت دے۔مذہبی طبقے کو جان بو جھ کر تنگ نہ کیاجائے مسا جد سے ہمیشہ بھا ئی چارے اورمشکل کا مقا بلہ ہمت او ر مل کرکرنے کادر س دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں