پنجاب حکومت کاہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ ‘ ذرائع،تمام انتخابی شیڈول منسوخ،ریٹرننگ افسران کو تمام مراحل روکنے کے احکامات بھی جاری

منگل 31 دسمبر 2013 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2013ء) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران ( ڈی سی اوز )کو بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل روکنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں پنجاب حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے تمام انتخابی شیڈول منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام مراحل روک دیں ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل میں بھی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے باعث بلدیاتی انتخابات کا تیس جنوری کو انعقاد نا ممکن ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں