وزیراعلیٰ مریم نوازکا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان

جمعہ 26 اپریل 2024 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری فنانس، ڈی جی ریسکیو سروسز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف کوایئر ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی، دوردراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی، انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیا ہو گی، ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں