پنجاب میں ہیپاٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:52

پنجاب میں ہیپاٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پنجاب میں ہیپاٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان صوبے میں ہیپا ٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اس وقت ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔پنجاب میں 89فیصد شہری ہیپاٹائٹس سی اور 22فیصد شہری ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض بہاولنگر،اوکاڑہ،رحیم یار خان اور جھنگ میں ہیں۔پنجاب میں تیزی سے ہیپاٹائٹس کا پھیلا بڑے خطرے کی علامت ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلا کومزید روکنے کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں