مولانا فضل الرحمن کی وفد کے ہمراہ میاں میر ؒ کے دربار پر حاضری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:58

مولانا فضل الرحمن کی وفد کے ہمراہ میاں میر ؒ کے دربار پر حاضری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیمو موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ صوفی بزرگ میاں میر ؒ کے دربار مبارک پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے وفد میں مولانا اسعد محمود،بلال احمد میر،مولانا امجد خان،حافظ عبدالرحمن شامل تھے۔مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر سجادہ نشین پیر ہارون گیلانی سے بھی ملاقات کی ۔ مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد نے دربار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں