وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پرپیغام

ہفتہ 19 جون 2021 19:19

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پرپیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ والدمحترم اپنی اولاد کیلئے سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں اور دین اسلام میں والد کی عزت و احترام کی بہت تلقین کی گئی ہی-والد سے محبت کے لئے کوئی دن مخصوص نہیں بلکہ ہمارا ہر لمحہ والد سے محبت کے لئے وقف ہونا چاہیی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ د نیا اورآخرت کی کامیابیاں والد محترم کی عزت و احترام سے مشروط ہیں۔

والد کا رشتہ ہر غرض ،بناوٹ اور دنیاوی تقاضوں سے پاک ہوتاہے ۔ انتھک محنت اور خلوص سے اولاد کی شخصیت کی تعمیر والد کے رشتے کا خوبصورت پہلو ہے۔والد دنیا کی وہ عظیمہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے جان تک لڑا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

والد کے پیار، محبت اور شفقت کی مٹھاس اولاد ہی محسوس کرسکتی ہی-والد صرف ایک رشتہ نہیںبلکہ سچے ، صادق اور شفیق جذبے کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ والد کی عظمت سے کوئی بھی انسان، دین، مذہب اور قوم انکار نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے والد مرحوم کی محبت اور شفقت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے آج مجھے جس مقام پر فائز کیاہے اس میں میرے والد مرحوم کی محنت اور دعائیں شامل ہیں اور والد مرحوم کی شفقت اور پیار میری زندگی کا قیمتی ترین اثاثہ ہے۔والد مرحوم نے مجھے محنت، دیانت اور امانت کے سنہری اصول سکھائی-والد کے انتقال کے بعد ان کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتی ہے۔میں اپنے عظیم والد کو زندگی کے ہر لمحے یاد رکھتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں