مہک نور نے خودکو سمارٹ رکھنے کیلئے پرہیز ی کھانوںکا استعمال شروع کر دیا

اس سے پہلے میر ے سامنے جو کچھ بھی آتا تھامیں کھا لیتی تھی ،اب محتاط ہو گئی ہوں‘ اداکارہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء)نامور اداکارہ مہک نور نے خودکو سمارٹ رکھنے کیلئے پرہیز ی کھانوںکا استعمال شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس سے پہلے میر ے سامنے جو کچھ بھی آتا تھامیں کھا لیتی تھی لیکن اب میں نے پرہیز ی کھانوں کاسلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ میں ایکسرسائز نہیں کرتی کیونکہ رقص کی ریاضت اور اسٹیج پر پرفارمنس سے اچھی خاصی ایکسر سائز ہو جاتی ہے اس لئے ابھی تک باقاعدہ ایکسرسائز کی ضرورت پیش نہیں آئی۔اداکارہنے کہا کہ اگر میں نے محسوس کیا کہ مجھے اضافی ایکسر سائز اورواک کی ضرورت ہے تو میں اپنی صحت کے لئے اس کا شیڈول بھی مرتب کروں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں