اب جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو آج اور کل وارننگ دی جائے گی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:04

لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) اب جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو آج اور کل وارننگ دی جائے گی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف سوموار سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا،پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں پر بھی ایف آئی آر دی جائے گی،غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سی ٹی او لاہور کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم،نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت ،شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں