شائقین کرکٹ نے پاک بھارت ٹاکرا د یکھنے کیلئے معمول کی سر گرمیاں معطل کر دیں

اکٹھے میچ دیکھنے کیلئے ایکدوسرے کے گھرجمع ہوئے ،رات کا کھانا گھرپکانے کی بجائے باہر سے آرڈرکیا گیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ میچ ایونٹ کی صورت اختیارکرگیا ،شائقین کرکٹ نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے معمول کی سر گرمیاں معطل کردیں ، خواتین کی اکثریت نے کھانا گھر بنانے کی بجائے باہر سے آرڈرکیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کی وجہ سے شہریوںنے اتوارکے روز شیڈول کی گئی اپنی تمام سر گرمیاں معطل کردیں ۔دوست اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کے لئے ایک دوسرے کے گھروں میں جمع ہوئے جبکہ فیملیوں کو بھی ایک دوسرے کو دعوت دے کر مدعوکیا ۔خواتین نے میچ کے آغاز سے قبل ہی خصوصی پکوان بھی تیارکرلئے جبکہ اکثریت نے اطمینان سے میچ دیکھنے کے لئے فوڈز چین اوربازاروں سے آرڈر کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں