لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا سپر لیگ ذکی فارمز نے جیت لیا

اتوار 5 دسمبر 2021 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا سپر لیگ ذکی فارمز نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارمز کی ٹیم نے کونٹری لائنز کی ٹیم کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں کوکا کولا کے تعاون سے منعقدہ سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کوکا کولا کے جنرل مینجر فہد اشرف ، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگریکٹو کمیٹی ممبرز شاہ قبلائی عالم، آغا نجیب رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ کونٹری لائنز نے ذکی فارمز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ذکی فارمز کی ٹیم پورا سیزن اچھا کھیلتی رہی اور فائنل میں بھی میچ 6-5 سے جیتا۔

(جاری ہے)

ذکی فارمز کی طرف سے چودھری محمد حیات نے تین گول، مصطفی عزیز نے دو جبکہ نذر دین محمد نے ایک گول سکور کیا۔

کونٹری لائنز کی طرف سے احمد زبیر بٹ نے تین گول جبکہ احمد زبیر بٹ نے دوگول سکور کیے۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں کریسنٹ کیولریز نے نون واریئرز کو 5-2.5 سے ہرا دیا۔ راجہ جلال ارسلان نے جیتنے والی ٹیم کی طرف سے تین گول جبکہ بلال حیات نون نے دو گول سکور کیے ۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے محمد علی ملک اور تیمور نون نے ایک ایک گول سکور کیے۔ اختتامی تقریب میں کوکاکولا کے جنرل مینجر فہد اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں