سینئر اداکار رضوان واسطی کی 11ویں برسی 24جنوری کو منائی جائیگی

پیر 17 جنوری 2022 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی 11ویںبرسی 24جنوری کو منائی جائے گی۔وہ 1937 کولاہو ر میں پیداہوئے اور اپنے فنی کریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے، حقیقی زندگی میں ان کی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی ان کے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کرداراداکیا ،ان کی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔رضوان واسطی 24جنوری 2011 ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں