شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان کورونا وائرس کا شکار

منگل 18 جنوری 2022 13:38

شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان کورونا وائرس کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ترجمان ملک محمداحمد خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان نے طبیعت ناساز ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ۔ ملک احمد خان نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں