ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 23 اپریل 2024 13:11

ایرانی صدر  کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے منگل کو لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

معزز مہمان کی آمد پر رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے بعد ازاں مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے عظیم فلسفی اور شاعر علامہ محمد اقبال ؒکو خراج عقیدت پیش کیا۔\932

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں