سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، بابر اعظم

انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے، ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

بدھ 24 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔

ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ جب کوئی بھی اہم پلیئر ان فٹ ہو تو اس کو مس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں