انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا ‘جاوید لطیف

کوئی سمجھتا ہے ریمنڈ ڈیوس کو لے جانے والے قیدی 804 کو لے جائیں گے تو عدالتوں کو تالے لگا دیں

جمعرات 9 مئی 2024 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا ،سہولت کار ججوں اور جرنیلوں کے نام بتانے کی ذمے داری ریاست کی ہے۔۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحقیقات کرنے والے سزانہیں دے سکتے تو مجرموں اور سہولت کاروں کے نام ہی بتا دیں، کس چیز کی پردہ داری ہے، کیسی مجبوری ہی ۔انہوں نے کہاکہ کوئی سمجھتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو لے جانے والے قیدی 804 کو لے جائیں گے تو عدالتوں کو تالے لگا دیں۔عدالتوں کو تالے لگا کر ریاست کے ماتھے پر لکھ دیں کہ ہم غلام ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں