ریحانہ ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی جیت کے خلاف دی جانے والی درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری

پیر 13 مئی 2024 18:52

ریحانہ ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی جیت کے خلاف دی جانے والی درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے ریحانہ ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی جیت کے خلاف دی جانے والی درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ، لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات میں این اے 71سیالکوٹ سے خواجہ آصف دھاندلی کے ذریعے جیتی ہیں، فارم 45کے تحت ریحانہ ڈار کو چار ہزار کی برتری حاصل ہے، تاہم استدعا کی کہ عدالت خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے ،تاہم عدالت ریحانہ ڈار کو کامیاب امیدوار قرار دیا جائے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں