موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم

تیزرفتاری کے خلاف مہم آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی ہدایات پر شروع کی گئی جس کی نگرانی‘ڈی آئی جی سینٹرل زون شاہد جاویدکررہے ہیں.ترجمان موٹروے پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 15:47

موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2024 ) موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم‘ مہم آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی ہدایات پر شروع کی گئی تھی جس کی نگرانی ڈی آئی جی سینٹرل زون شاہد جاوید نے کی. مہم کے دوران حد رفتاری سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈنگ کرنے پر تقریباً 5 ہزار بڑی گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 ہزار سے زائد چھوٹی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے.

(جاری ہے)

تینوں سیکٹرز کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سکول، کالج، یونیورسٹی، ٹال پلازہ اور بس اڈوں پر خصوصی بریفنگز کیں ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا کہ اس دوران موٹروے پولیس افسران نے 50 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو خصوصی بریفنگ بھی دی. موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد حادثات کی شرح میں کمی، اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی ہے اوور سپیڈ گاڑیوں کو نہ صرف محفوظ سفر کی تلقین کی گئی بلکہ بھاری جرمانے بھی کیے گئے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کسی بھی غیر معمولی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، تیز رفتاری کی مرتکب گاڑیوں سےکسی قسم کی رعایت نہ برتی گئی تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم 4 مئی سے 13 مئی تک جاری رہی مہم کا مقصد روڈ یوزرز کو محفوظ سفر کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے.
موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں