ترقی پانے والے 32 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدے کے رینک لگا دئیے

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کی عزت افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے 32انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے اہلخانہ اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دی ، مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی پروموشن کے بھی 07 بورڈ ہو چکے، آٹھواں جلد منعقد ہوگا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم، سائبر کرائم یونٹ، سیف سٹیز اتھارٹی میں بھی مزید نئی آسامیاں آرہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی ٹی ڈی میں عنقریب مزید پروموشنز کرنے جا رہے ہیں، اگلے ماہ مزید ترقیاں ہونگی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا اور ڈیتھ ان سروس کے ورثا کو 24 سو سے زائد ملازمتیں دی جا چکی ہے، پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس 1600 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزت وناموس کی حفاظت، محنت، خدمت اور ایمانداری کو نصب العین بنائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ، سنیارٹی،شفافیت کی بنیاد پر تمام فیلڈ فارمیشنز میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور ٹو، اے ایس پیز نے تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں