کسانوں کو فصلوں کی بوائی کے سیزن میں مالی معاونت کے لیے بلا سود قرض مہیا کیے جائینگے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کو تین ماہ کے اندر مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہاؤسنگ سکیمز پر سٹیمپ ڈیوٹی کے استثنی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی ، شہداء کے لیے مخصوص سکیموں کو مستثنی قرار دیا جا سکتا ہے

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) کسانوں کو فصلوں کی بوائی کے سیزن میں مالی معاونت کے لیے بلا سود قرض مہیا کیے جائیں گے۔ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کو تین ماہ کے اندر مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہاؤسنگ سکیمز پر سٹیمپ ڈیوٹی کے استثنی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی تاہم شہداء کے لیے مخصوص سکیموں کو مستثنی قرار دیا جا سکتا پے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کے چوتھے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب بھرت، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈہ زیر بحث لایا گیا جس میں کسان کارڈ کے اجراء کے لیے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے، جلال پور ایری گیشن پروجیکٹ کے لیے پاکستان ریلویز کے ساتھ ایم او یو کی منظوری اور سول سرونٹ ایکٹ رول 17 اے، سوشل سیکیورٹی ارڈینینس 1965 اور پنجاب ہیریٹیج ایکٹ 2005 میں ترامیم کا جائزہ شامل تھا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹس کی نشستوں پر نعیناتیوں کے لیے شرائط و ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری فنانس افسر سیکرٹری لاء کے ساتھ بیٹھ کر چیئرمین ڈرگ کورٹس کوحاصل مراعات کاتعین کریں۔

صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان ملک ٹیکسز میں استثنی کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ صاحب حیثیت شہریوں ک اپنا واجب الادا ٹیکس قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔ وزیر قانون صہیب بھرت نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فیصل آباد میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے پیسی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کو قابل ستائش قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹورازم کو ہدایت کی ک وہ محکمہ ٹورازم کو دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں اور ایسی سائٹس کو پرموٹ کریں جو ہمارا حقیقی ثقافتی ورثہ ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں