ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا گرجا گھروں سمیت حساس مقامات کا دورہ

اتوار 19 مئی 2024 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں سمیت حساس مقامات کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ،سول لائنز،اولڈ انار کلی، قلعہ گجر سنگھ و گلبرگ کے علاقوں کے گرجا گھروں اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محمد فیصل کامران نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریفنگ سمیت الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔ڈولفن،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں موثرگشت جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں