وزیرداخلہ کاایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستانی حکومت ،عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑے ہیں،پاک ایران تعلقات میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

پیر 20 مئی 2024 11:26

وزیرداخلہ کاایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی۔ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں