کرغزستان سے دو پروازوں سے مزید348طالبعلم وطن واپس آئینگے

خصوصی پروازوں سے 1368طالب علم واپس پہنچ چکے ہیں ‘ رپورٹ

ہفتہ 25 مئی 2024 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) کرغزستان سے دو پروازوں کے ذریعے مزید348طالبعلم وطن واپس آئیں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو ایمرجنسی حالات میں وطن لانے کے لیے پی آئی اے نے 4دنوں میں 8خصوصی پروازیں آپریٹ کیں جن کے ذریعے تقریباً 1368طالب علم واپس آئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ۔ لاہور اور اسلام آباد آنے والی دو پروازوں کے ذریعے مزید 348 طالب علم وطن واپس پہنچیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں