لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 54 نجی اداروں کے الحاق کی توسیع کی منظوری دیدی

چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،بورڈ سے منسلک ایکسٹینشن کیلئے درخواست گزارپرائیویٹ سکولز و کالجز کا جائزہ لیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 25 مئی 2024 13:44

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2024 ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 54 نجی اداروں کے الحاق کی توسیع کی منظوری دیدی،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں سیکرٹری بورڈ بشری بی بی۔رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس میںلاہور بورڈ سے منسلک ایکسٹینشن کیلئے درخواست گزارپرائیویٹ سکولز و کالجز کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور بورڈ کے چیئرمین نے درخواستگزار اداروں کے وزٹس۔ویڈیوز اور کاغذات کا جائزہ لیااور کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد 54 نجی اداروں کے الحاق کی توسیع کی منظوری دیدی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ رولز پر عملدرآمد کا مقصد منسلک ہونے والے نجی اداروں کے سٹوڈنٹس کیلئے سٹینڈرڈ تدریسی ماحول کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ سے رجسٹریشن کیلئے طلباءو طالبات کیلئے تعلیمی و تدریسی سٹینڈرڈز کا پورا ہونا لازم ہے۔ لاہور بورڈ الحاق کمیٹی، رولز کے مطابق تدریسی سہولیات کا ریئل ٹائم ویڈیو اور تحریری ریکارڈ اپ ڈیٹ کرے۔دریں اثناءسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرمی کی چھٹیوں کے دوران آوٹ آف سکول بچوں کیلئے 8 ہفتوں پر مشتمل تدریسی کیمپس لگائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرمی کی چھٹیوں کے دوران آوٹ آف سکول بچوں کیلئے تدریسی کیمپ لگائے گا۔

تدریسی کیمپ 8 ہفتوں کیلئے لگایا جائے گا۔پانچ سے نو سال کے بچے تدریسی کیمپ میں حصہ لے سکیں گے۔بچوں کو اردو،انگریزی،ریاضی کے بنیادی تصورات سے آگاہی دی جائے گی۔تدریسی کیمپ میں سرکاری سکولوں کے بچے بھی داخلہ لے سکیں گے۔تدریس کیمپ میں رجسٹرڈ آو¿ٹ آف سکول بچوں کو تعطیلات کے بعد سکول میں داخل بھی کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں