اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایت پولیس نے چار پیٹرول پمپس کو ..

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایت

پولیس نے چار پیٹرول پمپس کو جرمانہ، 3 منیجرز گرفتار کر لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کئے اور 3 منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نشتر، داتا گنج بخش ٹاون، اقبال ٹاون اور کینٹ میں کارروائی کے دوران 4 پیٹرول پمپس کو 16 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 پٹرول پمپس کے منیجرز کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی او محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں